اشیاء و خدمات ٹیکس نظام نے ملک کے بالواسطہ ٹیکس نظام کو یکجا کیاہے،ٹیکس تعمیل کو آسان بنا دیااور ماقبل جی ایس ٹی نظام کی پیچیدگیاں کم کی ہیں۔ جی ایس ٹی کونسل جی ایس ٹی کے سفر کا کلیدی خاصارہاہے۔جی ایس ٹی کونسل عزتمآب مرکزی وزیرِ خزانہ کی سربراہی والی آئینی باڈی ہے۔جی ایس ٹی کونسل کی کارکردگی میں باہمی وفاقیت ایک کلیدی رہنما قوت کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔کونسل نے اب تک 49 میٹنگیں کی ہیں اور باہمی وفاقیت کی روح کو زندہ رکھنے کے لئے 1500 فیصلے لئے ہیں۔ تجزیہ بتارہاہے کہ جی ایس ٹی قانون تجارت کے لئے ایک مثبت تجربہ رہا ہے۔ سلسلئہ ترسیل کی اصلاح کے ساتھ ساتھ اس سے اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔جی ایس ٹی کونسل کی 50ویں میٹنگ ایک سنگ میل ہےجس سے باہمی وفاقیت اور ایک اچھی اور سادہ ٹیکس نظام کے قیام کی کامیابی نمایاں ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here